سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) سرائے عالمگیر میں یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کے مرکزی صدر بابر حسین سلہری کی جانب سے سلطان رضوی کو نائب صدر ضلع جہلم مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ یہ نوٹیفکیشن ضلعی چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس عبدالغفور چوہان کی موجودگی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شگفتہ جبیں نے دیا۔
اس موقع پر چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شگفتہ جبیں کو ضلع جہلم میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
تقریب میں الفلاح تنظیم کے صدر محمد عمر بٹ اور شبر رضوی بھی موجود تھے، جنہوں نے سلطان رضوی کی تقرری کو خوش آئند قرار دیا۔





