جون 22, 2026

پنجاب: شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز بند، ٹریفک کی روانی متاثر

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے پر موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے للہ انٹرچینج جبکہ موٹروے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک بند کر دی گئی ہے۔ اسی طرح موٹروے ایم فور شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں، موٹروے ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر اور موٹروے ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم فائیو ظاہر پیر سے روہڑی تک بڑی گاڑیوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے، جبکہ شدید دھند کے باعث قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سفر ناگزیر ہو تو فوگ لائٹس استعمال کریں، رفتار کم رکھیں اور محفوظ فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔