وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی جانب سے روزمرہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او جہلم نے شہریوں کے اجتماعی و انفرادی مسائل اور شکایات خود سنیں اور متعدد معاملات پر موقع پر ہی فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ پولیس افسران سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور واضح ٹائم فریم کے اندر شکایات کے ازالے کی ہدایات دیں۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں اور عوام بلا جھجک اپنی شکایات کے سلسلے میں ان سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ جرائم میں کمی لائی جا سکے اور عوام کو بروقت انصاف فراہم ہو۔





