جون 21, 2026

گجرات: SHO ادریس افضل کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی، آئی جی آفس لاہور میں رینک بیج لگانے کی پروقار تقریب


لالہ موسیٰ (ادریس احمد سے )ضلع گجرات کے کرائم فائٹر SHO ادریس افضل کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملنے کے بعد آئی جی آفس لاہور میں منعقدہ پُروقار تقریب میں انسپکٹر کے بیج لگائے گئے۔ اس موقع پر پنجاب پولیس میں ترقی پانے والے ضلع گجرات کے دیگر افسران انسپکٹر زوالقرنین ،اور مہر محمد عتیق کو بھی ان کے رینک بیجزلگائے گئے،تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اورڈی آئی جی ڈاکٹر عابد خان نے ترقی پانے والے افسران کو بیجز لگائے۔ ایس ایچ او ادریس افضل، جو ضلع گجرات میں جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیوں اور مثالی پولیسنگ کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں، کی ترقی کو پولیس محکمے اور عوامی حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے،ادریس افضل کی پیشہ ورانہ خدمات، جرائم کے سدباب میں مؤثر حکمتِ عملی اور عوام دوست طرزِ عمل کو سراہتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ بطور انسپکٹر بھی امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے اسی جذبے سے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے
۔۔۔۔۔۔۔