جون 21, 2026

نیشنل میڈیا ہاؤس لالہ موسیٰ کے زیرِ اہتمام 16 دسمبر کے موقع پر پُر وقار تقریب ،میڈیا بیوروجرنلسٹ فورم لالہ موسیٰ کے زمہ دارن کی شرکت

لالہ موسیٰ (ادریس احمد سے)نیشنل میڈیا ہاؤس لالہ موسیٰ کے زیرِ اہتمام 16 دسمبر کے موقع پر شہدائے اے پی ایس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے دستور مارکی علی چک میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم لالہ موسیٰ بلال منشا بٹ، سینئر صحافی حاجی ندیم بٹ، میاں عنصر پگانوالہ، رفاقت بٹ دھامہ اور راشد خان نے خصوصی شرکت کی،تقریب کے دوران شہدائے اے پی ایس کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی یاد میں دعائیں کی گئیں۔ مقررین نے کہا کہ 16 دسمبر کا دن ہمیں اتحاد، قربانی اور امن کا درس دیتا ہے،اس موقع پر بہترین پروگرام کے انعقاد پر نیشنل میڈیا ٹیم بالخصوص چیئرمین شہزاد راجہ،صدر یاسین بٹ،جنرل سیکرٹری شہباز گولڑی اور وائس چیئرمین مجلس عاملہ مرزا محمد طفیل کی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا گیا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا جبکہ اس موقع پر نائب صدر شفاقت علی مرزا ، عرفان ادریس بٹ ،عبدالرحمٰن طارق ویگر بھی موجود تھے