بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو بھی اڈیالہ جیل میں قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آٹھ ہفتوں سے زائد عرصہ گزر چکا ہے مگر اہلِ خانہ اور وکلا کو بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
مریم ریاض وٹو نے اپنے پیغام میں سوال اٹھایا کہ کیا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کرنے والوں کو یہ یاد دہانی کرانے کی ضرورت ہے کہ بشریٰ بی بی بھی جیل میں قیدِ تنہائی کا سامنا کر رہی ہیں۔
انہوں نے ایک اور پیغام میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں 9 مئی کے واقعات کو جواز بنا کر بشریٰ بی بی اور پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔





