جون 20, 2026

ہومیو پیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے عہدیداران کی ڈاکٹر نوید احمد سے ملاقات، عمرہ کی سعادت سے واپسی پر مبارکباد

جہلم( محمد زاہد خورشید) ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے عہدیداران نے ڈاکٹر نوید احمد (پنجاب ہومیوپیتھک سٹور، چنیوٹ بازار) کی عمرہ کی سعادت سے واپسی پر ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مبارکباد پیش کی۔ ملاقات خوشگوار اور باہمی احترام کے ماحول میں ہوئی، جس میں پیشہ ورانہ امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری ہومیو ڈاکٹر عدنان حسین اپنے رفقا کے ہمراہ شریک ہوئے، جن میں ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر عمران شفیع، ڈاکٹر نصیر احمد، ڈاکٹر ارحم فاروق اور ڈاکٹر بابر امبر شامل تھے۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر واصف حسین سمیت دیگر ہومیوپیتھک ڈاکٹر صاحبان نے بھی شرکت کی اور باہمی تعاون، ہومیوپیتھک طب کے فروغ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔