ایران نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکا نے 55 ایرانی شہریوں کو گرفتار کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے بے دخل کیے گئے یہ افراد آنے والے دنوں میں ایران واپس پہنچیں گے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سابق امریکی صدر ٹرمپ کی امیگریشن کریک ڈاؤن پالیسی کا تسلسل ہے اور ایرانی شہریوں کی یہ دوسری بڑی بے دخلی ہے۔ اس سے قبل ستمبر میں امریکا نے تقریباً 400 ایرانیوں کی شناخت کی تھی جنہیں ملک بدر کیا جانا تھا، جبکہ 120 ایرانی شہری پہلے ہی دوحہ کے راستے تہران پہنچ چکے ہیں۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی کے لیے جانے والے ایرانی فٹبال وفد کو ویزہ جاری نہ کر کے بھی غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا ہے۔





