جون 7, 2026

کھاریاں میں عطائیت کے خلاف بڑا ایکشن، 2 غیرقانونی کلینکس سیل

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کی سرپرستی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سید عطاء المُنعم کی نگرانی میں عطائیت کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی آ گئی ہے۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کھاریاں ڈاکٹر وحید کامران نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی پر کھاریاں کے گردونواح، ڈھل ککہ (یونین کونسل باہروال) اور مٹھانہ (یونین کونسل لنگڑیال) میں قائم دو عطائی کلینکس کو سیل کر دیا۔

تمام سیل شدہ مراکز کا ریکارڈ مرتب کرکے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ عطائیت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی کے ساتھ عملدرآمد جاری رہے گا اور اس سلسلے میں مزید کارروائیاں بھی متوقع ہیں۔