کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) منڈیر کے علاقے میں ہائی ایس اور موٹر سائیکل کے خوفناک تصادم میں ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 65 سالہ دادا زمان اور اس کا 3 سالہ پوتا شامل ہیں۔ حادثے میں ایک خاتون سمیت دو زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے سب افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ حادثے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا قائم ہے۔





