کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) شہر میں ٹریفک قوانین کے سخت نفاذ کے بعد ہیلمٹس کی طلب میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض دکانداروں نے ہیلمٹس کے ریٹس میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔ ہیلمٹ کی شدید قلت کے باعث عام طور پر 800 روپے میں ملنے والا بلیک ہیلمٹ 3 سے 4 ہزار روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے، جس نے شہریوں میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ریٹس میں اس حد تک اضافہ کھلی منہ مانگی قیمتوں کا مظاہرہ ہے اور متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ موقع پر نوٹس لیتے ہوئے منافع خور عناصر کے خلاف کارروائی کریں۔ ہیلمٹس کی کمی اور قیمتوں میں اس غیر متوقع اضافے نے عوام کو سخت مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں





