منڈی بہاءالدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن, ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے احکامات اور ریجنل ڈائریکٹر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی نگرانی میں سرکل آفیسر مرزا عمران الحق نے کاروائی کرتے ہوئے پٹواری مرزا شعیب احمد پاہڑیانوالی تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاءالدین کو گرفتار کر لیا۔ مرزا شعیب احمد کے خلاف مقدمہ نمبر 15/25 درج تھا اور عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد کاروائی کی گئی۔ اینٹی کرپشن ٹیم کے اس اقدام کو شفاف گورننس کی جانب ایک مضبوط قدم قرار دیا جا رہا ہے, جہاں بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے






