ڈنگہ (نامہ نگار) ممتاز زمیندار‘ سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری ناصر اقبال ٹوپہ آف ٹوپہ عثمان کی چوہدری اعتزاز حسن ٹوپہ اور وفد کے ہمراہ عوامی رابطہ آفس ڈنگہ میں ایم این اے چوہدری نصیر احمد عباس سدھو سے ملاقات۔ انہوں نے ایم این اے کو بتایا کہ ٹوپہ عثمان میں آپ نے بجلی اور گلیوں کی تعمیر کے کروڑوں روپے کے مسائل حل کر دیئے ہیں لیکن آدھے گاؤں کا 10 سال سے دیرینہ مسئلہ ہے کہ نکاسی آب کا مرکزی نالا تعمیر کروایا جائے جس پر ایم این اے نے 700 فٹ طویل نکاسی آب کے نالے کی منظوری دی اور کنٹریکٹر سے کہا ہے کہ چند روز کے بعد یہ کام ضرور شروع کروایا جائے۔ چوہدری ناصر اقبال ٹوپہ نے ایم این اے کا شکریہ ادا کیا۔





