اکتوبر 30, 2026

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیخلاف مہم شروع،تھانہ ڈنگہ میں ایک روز کے اندر 8 مقدمات درج

ڈنگہ (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب سے میٹنگ کے بعد ٹریفک پولیس گجرات نے مہم شروع کر دی۔ صرف تھانہ ڈنگہ میں ایک روز کے اندر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 8 مقدمات درج کر لئے گئے۔ آئی جی پنجاب نے ٹریفک کے افسران کے خلاف کوتاہی پر سخت کاروائی کی ہے۔ جس نے ٹریفک پولیس کو بہتر کر دیا ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک گجرات نے کہا ہے کہ گزشتہ رات 12 بجے کے بعد نئے ٹریفک قوانین کی روشنی میں خاص طور پر 18 سال سے کم عمر ڈرائیوروں اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف اندراج مقدمات اور بھاری جرمانوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام والدین اپنے بچوں کا مستقبل بچانے کے لئے ان کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں کیونکہ اب ان کے خلاف مقدمات درج ہوں گے تو اس کا مستقبل تباہ ہو جائے گا اور کل کو انہیں کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول میں سخت مشکل پیش آئے گی۔ اس میں کسی نوع کی سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔ ٹریفک پولیس کی طرف سے قوانین کی طرف سے قوانین کی خلاف کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا شکار اب رات حوالات میں گزاریں گے۔ اس سے قبل SHO شخصی ضمانت پر رہائی کی اجازت تھی جو اب ختم ہو گئی ہے۔