جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) جہلم کے علاقہ بلال ٹاؤن میں آج فری ڈینٹل، فری سکن اور ارتھوپیڈک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپ راجہ عظیم کی رہائش گاہ بلال ٹاؤن میں منعقد ہوا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کیمپ میں فری دانتوں کا چیک اَپ، فری فلنگ، فری ڈینٹل میڈیسن، سکن کی ادویات، گرتے بالوں کا معائنہ، سکن لیزر ٹریٹمنٹ مشاورت کے علاوہ ہڈیوں اور جوڑوں کا مکمل فری چیک اَپ اور ادویات فراہم کی گئیں۔
اس فری میڈیکل کیمپ میں ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عرفان الطاف، ڈاکٹر ذیشان گوہر، اور ڈاکٹر سکندر علی نے مریضوں کا معائنہ کیا اور علاج تجویز کیا۔
کیمپ میں بلال ٹاؤن کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں
راجہ عظیم صاحب، حاجی الطاف حسین مرزا متیال، ٹھیکیدار محبوب مرزا (کھر الہ)، شہزیب مرزا، رضوان شہزاد مرزا (UAE) اور محمد اویس و محمد بلال شامل ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق کیمپ میں 250 سے زائد مریضوں کا فری چیک اَپ کیا گیا اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
ڈاکٹر عرفان الطاف مرزا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ ماضی میں بھی سینکڑوں فری کیمپ لگا چکے ہیں اور مستقبل میں مزید فری کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔





