اکتوبر 29, 2026

ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے وفد کی "مسعود فارماسوٹیکل کمپنی” کی سو سالہ تقریب میں شرکت

جہلم ( محمد زاہد خورشید ) ہومیو پیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے وفد نے مسعود فارماسوٹیکل کمپنی کی سو سالہ تقریب میں شرکت کی، جہاں تقریب میں نئی ہومیوپیتھک ادویات کی رونمائی کے ساتھ کینسر کے حوالے سے اہم اور معلوماتی لیکچر دیا گیا۔ وفد کی قیادت فاؤنڈیشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عدنان حسین نے کی، جبکہ ڈاکٹر واصف حسین، ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر عمران شفیع، ڈاکٹر سکندر مقبول، ڈاکٹر یعقوب شیخ، ڈاکٹر ساجد رحمان، میاں شہزاد اقبال (جڑانوالہ)، ڈاکٹر ارحم فاروق، ڈاکٹر ذیشان، ڈاکٹر محمد شفیق جھمرہ اور ڈاکٹر محمد طلحہ جھمرہ بھی ہمراہ تھے۔

تقریب کے دوران وفد نے چیئرمین مسعود فارما ڈاکٹر زبیر قریشی، منتظمین ڈاکٹر اقبال چوہدری (پاک ہومیو اسٹور فیصل آباد) اور دیگر ماہرین سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں ہومیوپیتھی کے فروغ، تحقیق، جدید ادویات کی تیاری اور ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے فری میڈیکل کیمپس میں تعاون کے امور پر گفتگو ہوئی۔

مسعود فارما نے ہومیوپیتھی کی ترقی، ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ رہنمائی اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں بھرپور مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب میں شرکت کو فاؤنڈیشن کی جانب سے ہومیوپیتھی کے فروغ کی اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔