اکتوبر 29, 2026

گجرات: ڈسٹرکٹ کورٹس اور عدالتی دفاتر کی سیکیورٹی سخت، پولیس کی فول پروف تیاریاں

موجودہ ملکی حالات کے پیشِ نظر گجرات پولیس نے ڈسٹرکٹ کورٹس، جوڈیشل کمپلیکس اور دیگر عدالتی دفاتر کی سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔ ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت پر ضلع بھر میں تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت سیکیورٹی چیکنگ کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے کہا کہ عدلیہ اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے گجرات پولیس ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے اور سیکیورٹی معاملات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سیکیورٹی چیکنگ میں تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا فرد کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے یا 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر دیں۔