اکتوبر 29, 2026

ہڑپہ میں 16ویں صدی کی قدیم سرائے دریافت، ڈاک و سفر کے نظام کی تہذیبی جھلکیاں سامنے آئیں، نوادرات بھی برآمد

ہڑپہ میں 16ویں صدی کی قدیم سرائے دریافت کر لی گئی ہے۔ سیکرٹری آرکیالوجی پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ کے مطابق یہ دریافت برصغیر کے قدیم ڈاک نظام اور مسافروں کی رہائش سے متعلق ایک اہم سراغ فراہم کرتی ہے۔کھدائی کے دوران ہڑپہ میں آرام گاہیں اور پانی کے تالاب بھی دریافت ہوئے، جبکہ متعدد نوادرات بھی ملے۔ ان نوادرات میں مٹی کی مورتیاں، کھلونوں کی گاڑیاں اور چوڑیوں کے ٹکڑے شامل ہیں۔ڈاکٹر احسان بھٹہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے صوبے کے چار بڑے تاریخی مقامات کی کھدائی کے لیے 800 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ ہڑپہ کی یہ دریافت شیرشاہ سوری کے دور میں ڈاک و سفر کے نظام کو سمجھنے میں مدد دے گی اور خطے کی ہزاروں سال پرانی تہذیب کو مزید نمایاں کرے گی۔