نومبر 1, 2026

او ایس آئی مہر عتیق کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ، بلال منشاء بٹ، حاجی ندیم بٹ، ادریس گنجہ اور عابد بٹ کی مبارکباد

لالہ موسیٰ (ادریس احمد سے ) چیئرمین میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم بلال منشاء بٹ نے او ایس آئی مہر عتیق کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے،بلال منشاء بٹ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ مہر عتیق ایک فرض شناس، محنتی اور ایماندار افسر ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انتہائی دیانتداری اور خلوص کے ساتھ انجام دیں۔ ان کی ترقی ان کی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف ہے،اس موقع پر حاجی ندیم بٹ، ادریس احمد گنجہ اور عابد بٹ نے بھی مہر عتیق کو ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ مہر عتیق جیسے افسران محکمانہ ساکھ اور عوامی اعتماد کے لیے سرمایہ ہیں، اور امید ہے کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت اور انصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔