سعودی عرب (ادریس احمد سے )مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے ناظمِ مالیات حافظ فیصل افضل شیخ کے اعزاز میں الریاض میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی عرب اور پاکستان کی ممتاز دینی و سماجی شخصیات نے شرکت کی،تقریب میں امیر مرکزی جمعیت اہلِ حدیث سعودی عرب مولانا عبدالمالک مجاہد نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی و فلاحی خدمات کے فروغ میں مرکزی جمعیت کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے، اور ایسے افراد لائقِ تحسین ہیں جو امتِ مسلمہ میں اتحاد، علم و عمل اور خدمتِ خلق کے جذبے کو پروان چڑھاتے ہیں،تقریب میں ڈاکٹر اویس سلفی، حافظ محمد عمران، عمر فاروق کیلانی، انجینیئر سلمان راشد، عبدالحی کیلانی، عبداللہ مجاہد، قاری اسد اقبال، محمد مجاہد عبد الحسیب حسن سمیت مرکزی جمعیت اہلِ حدیث الریاض کے دیگر ذمہ داران اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی،مہمانِ خصوصی حافظ فیصل افضل شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ "جماعتی زندگی ہی اصل زندگی ہے، اسی کے ذریعے ہم دین، خدمت اور اخلاص کے رشتوں کو مضبوط بنا سکتے ہیں،تقریب کے اختتام پر شرکاء نے معروف دانشور، قلمکار اور سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔





