اکتوبر 30, 2026

بیورو چیف روزنامہ سٹی 53 نیوز قاری نصیر احمد کلیار کے والد محمد بشیر کلیار مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے محفلِ پاک 15 نومبر کو جامع جمال مسجد مصطفیٰ چک خواجہ میں منعقد ہوگی

کھاریاں (اصغر علی منہاس) بیورو چیف روزنامہ سٹی 53 نیوز قاری نصیر احمد کلیار کے والد محمد بشیر کلیار مرحوم کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں ختمِ دسواں کے موقع پر ایک بابرکت محفلِ پاک کا اہتمام کیا گیا ہے، جو بروز ہفتہ 15 نومبر بعد از نمازِ مغرب جامع جمال مسجد مصطفیٰ چک خواجہ میں منعقد ہوگی۔

محفل کی صدارت یادگارِ اسلاف مولانا قاری محمد شریف جلالی فرمائیں گے، جبکہ خصوصی خطاب معروف عالمِ دین حضرت علامہ مولانا اشتیاق احمد سیالوی کریں گے۔ محفل میں نعت خوانی کا شرف معروف نعت خواں نعمان علی بھٹی (ڈنگہ شہر) کو حاصل ہوگا۔

اس روحانی اجتماع کی نگرانی مولانا شبیر احمد کلیار، قاری نصیر احمد کلیار (کھاریاں)، غلام سرور کلیار، چوہدری احسان اللہ کلیار (ابوظہبی)، چوہدری صغیر رضا کلیار (ابوظہبی) اور آلِ کلیار فیملی کرے گی۔

محفل میں اہلِ علاقہ، علما کرام، معززینِ علاقہ اور کلیار فیملی کے احباب کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔