اکتوبر 30, 2026

منڈی بہاءالدین: اسسٹنٹ کمشنر عدنان بشیر چیمہ سے سیکریٹری ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل چوہدری محمد فاروق کی ملاقات

منڈی بہاءالدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور)  اسسٹنٹ کمشنر عدنان بشیر چیمہ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل/سیکریٹری ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل چوہدری محمد فاروق کی ملاقات ، پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2025 ءکی آگاہی مہم اور صارفین کے مسائل کے حل کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل نے اسسٹنٹ کمشنر کو پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2025ءکے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔انہوںنے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن ، سیکریٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز منیجمنٹ کرن خورشید کے احکامات ، ریٹائرڈ فلائیٹ لیفٹیننٹ ڈائریکٹر جنرل، پنجاب کنزیومر پروٹیکشن کونسل لاہور عمران قریشی کی خصوصی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی سربراہی میں صارفین کے حقوق کا ہرصورت تحفظ کیا جائے گااور صارفین کے ساتھ ذیادتی کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر /اتھارٹی، ضلعی تحفظ صارف کونسل عدنان بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ دکاندار حضرات صارفین کو بہترین مال فروخت کریں،دکانات پر نرخ نامے آویزاں کریں اور موقع پر رسید بھی فراہم کریں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ صارفین کے حقوق کے حوالے سے بھرپور مہم چلائی جائے اور صارفین کو پیش آنے والی مشکلات کا فوری ازالہ بھی کیا جائے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بطور اتھارٹی ضلعی تحفظ صارف کونسل اس بات کا یقین دلایا کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے ۔