گجرات: چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے گجرات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہری سیوریج نظام کی بہتری کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے چیف سیکریٹری کو موجودہ سیوریج نظام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
رحمان شہید روڈ پر کام تیز کرنے کی ہدایت
چیف سیکریٹری پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہائی ویز ڈپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کی کہ رحمان شہید روڈ پر جاری ترقیاتی کام کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد ریلیف مل سکے۔زاہد اختر زمان نے متعلقہ اداروں کو سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے اور منصوبوں کو شفافیت اور رفتار کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔





