پاکستان شاہینز اسکواڈ کا حصہ بننے والے اسپنر ساجد خان انجری کا شکار ہوگئے۔ٹون برج میں پریکٹس کے دوران ساجد خان کے دائیں انگوٹھے میں فریکچر ہوا جس کے بعد وہ دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ساجد خان پہلی دستیاب پرواز سے وطن واپس لوٹیں گے تاہم تاحال ٹیم مینجمنٹ نے متبادل کھلاڑی نہیں مانگا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان شاہینز اور پروفیشنل کاؤنٹی کلب کے درمیان پہلا ون ڈے(آج) منگل کو بیکنہم میں ہو گا۔





