جون 14, 2026

حکومت پنجاب جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کروائے:مہر محمد انور ناز

ڈنگہ (نامہ نگار ) سابق کونسلر و تاجر مہر محمد انور ناز نے کہا ہے کہ بیورو کریسی شہریوں کے مسائل کو نہ جانتی ہے اور نہ جاننے میں مخلص ہوتی ہے اسی لئے ڈنگہ کی کاروباری مارکیٹ تیزی سے زوال پذیر ہے۔ مہر محمد انور ناز نے مزید کہا ہے کہ حکومت پنجاب کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کروا کر میونسپل کمیٹیز اور یونین کونسلوں کا انتظام منتخب عوامی نمائندوں کے سپرد کر دیں۔ چیئرمین‘ وائس چیئرمین اور کونسلران اپنے اپنے شہر اور دیہات کے مسائل کو بہتر طور پر سمجھتے اور انکے مناسب اور قابل عمل حل کو جانتے ہوتے ہیں۔ کئی برس سے حکومتوں نے بلدیاتی نظام سرکاری انتظامیہ کے سپرد کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں شہروں میں صفائی کی صورت حال بھی تباہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں شہروں کا نظام منتخب عوامی ادارے کرتے ہیں۔ مگر پاکستان میں یہ نظام عوام کے منتخب نمائندوں سے چھین کر بیورو کریسی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ ان کا واحد حل اور شہروں کی ترقی اور بہتری صرف منتخب بلدیاتی قیادت کر سکتی ہے۔ ورنہ ڈنگہ کی طرح ہر شہر میں وہی ہوتا رہے گا جو آج ہو رہا ہے۔