گجرات: کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کے ہمراہ گجرات کے جنرل بس اسٹینڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران کمشنرگوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے مسافروں کے بیٹھنے کے انتظامات کا جائزہ لیا اور بس اسٹینڈ پر گاڑیوں کی صفائی، حالت اور دیگر سہولتوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بس اسٹینڈ پر موجود ڈرائیورز اور مسافروں سے بات کی اور ان کی رائے جاننے کی کوشش کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خالق داد گرا بھی موجود تھے۔کمشنرگوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے بس اسٹینڈ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کے لیے بیٹھنے کے بہتر انتظامات کیے جا چکے ہیں تا کہ انہیں آرام دہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں مسافروں کے بیٹھنے کے لئے انڈور سٹنگ کی بحالی کے لئے سی او ایم سی کو ہدایات دیں۔ انکا کہنا تھا کہ مسافروں کو زیادہ آرام دہ اور بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں گی۔ کمشنرگوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے گاڑیوں کی صفائی اور ان کی حالت کو بھی چیک کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کی حالت کو بہتر بنانے اور صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ اس کے علاوہ، کمشنرگوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے بس اسٹینڈ پر موجود انتظامات کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق بنانے کی ہدایت کی، تاکہ مسافروں کو مناسب قیمتوں پر خدمات فراہم کی جا سکیں۔کمشنرگوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے تمام متعلقہ حکام کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ عوامی سہولتوں کو بہتر بنانے اور مسافروں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔





