جون 1, 2026

مدینہ کالونی میں گیس سیلنڈر کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

کراچی: مدینہ کالونی میں سیلنڈر کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ سے دکان اور موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔تفصیلات کے مطابق مدینہ کالونی کے علاقے 24 مارکیٹ میں دکان میں موجود گیس سیلنڈر میں آگ لگ گئی اور یہ آگ پھر ایک سلینڈر سے دیگر سلینڈرز میں لگی فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دکان اور اطراف میں موجود 6 موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے۔