جون 1, 2026

بیلارس کی ارینا سابالنکا یو ایس اوپن کی فاتح قرار

ارینا سابالنکا نے امریکا کی جیسیکا پیگولا کو سات پانچ، سات پانچ سے شکست دی۔انہوں نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن گرینڈ سلام میں کامیابی حاصل کی۔ ارینا سابالنکا کا یہ تیسرا گرینڈ سلام ٹائٹل ہے۔ورلڈ نمبر ٹو ارینا سابالنکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔مینز ٹائٹل کے لیے ورلڈ نمبر ون یانک سنر اور ٹیلر فرٹز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔