اکتوبر 29, 2026

جہلم: محکمہ تعلیم راولپنڈی نے سرکاری سکولوں کیلئے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا، سرکاری سکولوں کے سربراہان کو سرکلرجاری

جہلم(چوہدری عابد محمود) محکمہ تعلیم راولپنڈی نے سرکاری سکولوں کے لئے امتحانات تدریسی نظام کا شیڈول جاری کر دیا۔ تمام سرکاری سکولوں کے سربراہان کو سرکلر جاری کر کے اس بابت تیاریاں کرنیکا حکم دیا گیا۔ سرکلرکے مطابق جہلم سمیت پنجاب بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں فرسٹ ٹرم امتحانات ستمبر کے دوسرے ہفتے سے شروع ہوں گے۔ مڈٹرم امتحانات دسمبر کے دوسرے ہفتہ سے شروع ہو کر 24 دسمبر تک مکمل ہوں گے جبکہ سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق دس مارچ سے 25 مارچ تک ہوں گے۔ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا جبکہ نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2025 سے شروع ہوگا،جاری سرکلر زمیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان اور ضلعی تحصیل ایجو کیشن افسران کو اس کے مطابق تیاریاں کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ سرکاری سکولوں میں داخلوں کا دوسرا فیز 31 اکتوبر تک رکھا گیا ہے یکم نومبر سے تمام نئے داخلوں پر پابندی لگ جائیگی۔