جہلم (چوہدری دانیال عابد) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹس اور منڈیوں کے دورے کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ضلع جہلم میں خود ساختہ مہنگائی پر کنٹرول حاصل ہے یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں گزشتہ عشرہ کے دوران ناجائز منافع خوری کے خلاف کاروائیوں، جرمانے اور قانونی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس کی مسلسل چیکنگ کے باعث خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے اس کارکردگی کو جاری رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے۔





