جون 8, 2026

ضلع منڈی بہاوالدین میں اقلیتی برادری کا قومی دن منایا گیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد نے اقلیتی برادری کے لوگوں کے ساتھ ڈی سی آفس میں کیک کاٹا

منڈی بہاؤالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع منڈی بہاوالدین میں اقلیتی برادری کا قومی دن منایا گیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد نے اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے اقلیتی برادری کے لوگوں کے ساتھ ڈی سی آفس میں کیک کاٹا اور ان کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، ممبر ہیومن رائٹس ارشدگل، تینوں تحصیلوں کے مینارٹی صدر منڈی بہاوالدین حلیم گل، ملکوال نعمان سندھو، پھالیہ ندیم گل اور دیگر کثیر تعداد میں مسیحی برادری نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اقلیتی برادری کے فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں،موجودہ دور حکومت میں اقلیتوں کو جو مقام دیا گیا ہے ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی،حکومت پنجاب نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح وبہبود کیلئے مینارٹی امپاورمنٹ پیکیج متعارف کرایا،اقلیتی امور کی ترقی و ترویج کے لیے بجٹ میں 200 فیصد اضافہ کیا گیا۔ پنجاب میں مسیحی بچوں کے لیے پانچ فیصد جاب کوٹا بھی مختص ہے جبکہ اقلیتی کوٹہ پرطلباء کو سکالر شپ کیلئے کروڑوں روپے مختص کئے گئے ہیں،اقلیتی برادری کے لیے امدادی گرانٹس میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ترقیاتی فنڈز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جبکہ خوشی کے تہواروں پر خصوصی گرانٹ بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا مسیحی برادری کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مسیحی برادری محنت کر کے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے۔اس موقع پر مسیحی کمیونٹی کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کا ان کی خوشیوں میں شریک ہونے پر شکریہ ادا کیا گی