جون 22, 2026

سرائے عالمگیر میں مہنگائی کا جن بے قابو ، غریبوں کے بعد سفید پوش طبقہ بھی اُف اُف کرتے ہوئے فاقوں پر مجبور

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) سرائے عالمگیر میں مہنگائی کا جن بے قابو! غریبوں کے بعد سفید پوش طبقہ بھی اُف اُف کرتے ہوئے فاقوں پر مجبور. سرائے عالمگیر شہر سمیت تمام دیہاتوں میں مہنگائی نے غریبوں اور سفید پوش طبقے کا کچومر نکال دیا. چکن گوشت کے ریٹ پہلے ہی آسمان کو چھو رہے تھے اب غریبوں اور سفید پوش طبقے کے منہ سے سبزیوں کو بھی چھینا جا رہا ہے. سرائے عالمگیر مہنگائی کا جن آپے سے باہر ہو گیا سفید پوش لوگوں کے گھروں میں فاقہ کشی پر آ گئے. سرائے عالمگیر کی رفاحی و درد دل رکھنے والی شخصیات کا تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تصور حسین مرزا کی وساطت سے سرائے عالمگیر اور گردونواح میں ہونے والی خود ساختہ مہنگائی سے جان چھڑانے کیلئے ڈی سی گجرات سے خصوصی اپیل کی ہے سرائے عالمگیر میں ہر دکاندار کا اپنا ریٹ ہے کوئی پوچھنے والہ نہیں. سماجی شخصیات کا کہنا ہے کہ سرائے عالمگیر انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے ڈی سی گجرات صفدر حسین ورک اپنے احکامات پر عملدرآمد کروائیں تاکہ پرائس مجسٹریٹ فوری ایکشن لیں اور مہنگائی کے جن کو قابو کیا جائے. ورنہ لوگ بے موت مرنے پر مجبور ہو جائیں گے