جولائی 18, 2026

صوبائی حکومت تعمیر و توسیع کے منصوبہ جات کیلئے ہر ممکن وسائل اور فنڈز مہیا کر رہی ہے: ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے صوفی پورہ روڈ پر بننے والے سیوریج نالہ کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے تعمیراتی کام اور معیار کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کہنا تھا کہ صوبائی حکومت تعمیر و توسیع کے منصوبہ جات کیلئے ہر ممکن وسائل اور فنڈز مہیا کر رہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کی ہر گز اجازت نہ دی جائے گی