جولائی 18, 2026

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر منڈی بہاوالدین کا اچانک دورہ

منڈی بہاؤالدین( ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر منڈی بہاوالدین کا اچانک دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے صفائی ستھرائی، سکول بلڈنگ، کلاس رومز، فرنیچر، رنگ و روغن سمیت دیگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر سکول پرنسپل نے بتایا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ادارے کی بہتری اور ترقی کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سپیشل بچوں کو بہترین تعلیم سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہیں تا کہ ہر سطح پر ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سپیشل بچوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں تا کہ وہ معاشرے کے نارمل افراد کی طرح زندگی گزار سکیں۔