منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی اوپن ڈور پالیسی روزانہ کی بنیاد پر بلا تعطل جاری،ڈپٹی کمشنر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی سی آفس میں آئے ہوئے سینکڑوں سائلین کے مسائل سن کر حل کے احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے مسائل حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو عوام الناس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا بھی حکم دیا۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل میں لیت و لعل، غفلت اور سائلین کے دفاتر کو بے جا چکر لگوانے والے افسران سے سختی سے پیش آیا جائے گا۔





