جون 2, 2026

منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت 14اگست یوم آزادی پاکستان کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت 14اگست یوم آزادی پاکستان کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سیمت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں یوم آزادی پاکستان بھر پور طریقے سے منانے کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ یوم آزادی پاکستان قومی جوش وجذبے سے منایاجائے گا۔اس دن کی مناسبت سے ضلع بھر میں مختلف تقریبات کاانعقاد کیا جائے گا۔ ان تقریبات میں پرچم کشائی، سکولوں اور کالجز میں تقاریری مقابلہ جات، ٹیبلوز، ملی نغمے، مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات، بازاروں کی سجاوٹ اور دیگر تقریبات شامل ہوں گی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ 14اگست کا دن ہمارے لیئے انتہائی اہم ہے، ہمارے بزرگوں نے مسلسل جدوجہد اور قربانیوں کے بعد ہمیں ایک الگ اور خود مختار ملک دیا اور ہمیں اس آزادی کی قدرکرناچائیے۔