جون 3, 2026

منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم اور ای پی آئی ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے اجلاس

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم اور ای پی آئی ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرشکیل نذر، ڈپٹی ڈی ایچ اوز سمیت دیگر ہیلتھ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسداد پولیو مہم، کوریج، وی پی ڈی سرویلینس، اے ای ایف آئی سرویلینس، رجسٹریشن، ڈیفالٹر چلڈرن سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس کو ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر توقیر نواز نے ضلع منڈی بہاوالدین میں انسداد پولیو مہم اور ای پی آئی ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہم سب کا اصل ہدف ہے، عملی اقدامات سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کسی بھی فیک انٹریز سے اجتناب کیا جائے اور گزشتہ پولیو مہم کو مد نظر رکھتے ہوئے خامیوں کو دور کیا جائے۔