پاکستان کے مرکزی بینک سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔پیر کو کراچی میں نیوز کانفرنس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے شرح سود میں ایک فیصد یعنی 100 بیسز پوائنٹ کمی کا اعلان کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تھا ’اب پاکستان میں شرح سود 20.5 فیصد سے 19.5 فیصد پر آ گئی ہے۔‘اس سے قبل ایک کے بیان میں کہا گیا تھا اسٹیٹ بنک آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج (29 جولائی کو) مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کرے گا اور اسی شام پالیسی کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔یہ بھی کہا گیا کہ اسٹیٹ بنک ستمبر میں پھر شرح سود اور معاشی اشاریوں کا جائزہ لے گا
متعلقہ خبریں





