اسلام آباد (سید حفیظ سبزواری)آل پاکستان ZTBL (Rtd) ایمپلائز ایسوسی ایشن APZEA اور کور کمیٹی کا ایک مشترکہ اھم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ھوا اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت شمالی علاقہ جات اور گلگت بلتستان سے ممبران نے شرکت کی.اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ھوا اجلاس کی صدارت ایسوسی ایشن کے چیرمین فضل مالک شیرپاؤ نےکی، اور محمد آبرار خان "صدر ایسوسی ایشن” و خالد محمود اسلم "چیف کوآرڈینیٹر نے بھرپور معاونت کی۔ جبکہ اجلاس سے فضل مالک، محمد ابرار خان، خالد محمود اسلم اور منہاج خان کے علاوہ فیصل آباد سے یاسین بیگ، لاھور سے مبشر رشید، اسلام آباد سے تہذیب نثار، صباح مفتی، پشاور سے میاں الطاف اور لاھور سے ڈاکٹر رحمت علی نے خطابات کئے۔ جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض حسب روایت جنرل سیکرٹری منہاج خان نے ادا کئے.”آل پاکستان زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن” ZTBL کے صدر طاھر یعقوب بھٹی اور متعلقہ بورڈ آف ڈائریکٹرز سے پر زور مطالبہ کیا ھے، اور ایجنڈا صدر ZTBL کو آج ھی حوالہ کیا جائے گا۔ جسمیں پنشنرز کے مطالبات شامل ہیں **1- پنشن میں حکومت کی جانب سے مختلف اوقات میں اضافہ سمیت بینک کے مروجہ ریگولیشنز (SSR- 1961) کیمطابق ادائیگیاں کی جائیں**(2) سال2017 سے 2022 تک کا اضافہ دینا**(3) سندھ ھائی کورٹ کا فیصلہ بحق "کنیز فاطمہ ابڑو اور دوسرے ساتھی” جنکو بینک نے من و عن تسلیم کیا ھے۔ اور آج تک وہ لوگ (پٹیشنرز) پنشن میں باقاعدہ اضافہ لے رھے ھیں۔ جبکہ دوسرے پنشنرز جو اس سے آج تک محروم رکھے ھوئے ھیں کو فی الفور سب پنشنرز پہ لاگو کیا جائے**(4) بینک کے جاری کردہ سرکلر نمبر*،*HRD/7/2024/115 dated.26-3-2024* *جس سے کوئی(51-52 بتعداد) تک کے ملازمین ریٹائرمنٹ کے وقت ایک اضافی انکریمنٹ نہ دینے وجہ کی سےانکی بنیادی تنخواہ متاثر ھونے کے ساتھ ساتھ پنشن فنڈز بھی کافی کم ملے ھیں۔ مطالبہ کیا گیا کہ اس سرکلر کو ختم کر کے نیا سرکلر اس غرض کیساتھ جاری کیا جائے، کہ انکو وہ انکریمنٹ اور اسکے نتیجے میں پنشن فنڈز میں اضافہ مل سکے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں پرامن احتجاج کیا جائے گا اور احتجاج کرکے مطالبات منوائے جائیں گے





