اکتوبر 29, 2026

کھاریاں؛ چوہدری نعیم رضا کوٹلہ کی کاوش سے زمین کا دیرینہ تنازعہ ختم

کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار) عالم ہسپتال کوٹلہ والی گلی میں دیرینہ زمین کا تنازعہ عوامی مرکز ڈیرہ چودھری نعیم رضا کوٹلہ پر حل اہل علاقہ کا خراج تحسین, فریق اول چودھری وقار انور کوٹلہ اور فریق دوئم چودھری حسیب رفیع،چودھری اشفاق احمد،مرزا آصف ندیم ایڈووکیٹ،خان خرم خان حسن پٹھان میں عرصہ دراز سے زمین کے تنازعہ چل رہا تھا۔متعدد جھگڑے۔تھانہ کچہری سے معاملہ عدالتوں تک جاپہنچا تھا۔جس کی وجہ سے اہل علاقہ بالخصوص اہل دیہہ کو شدید پریشانی کا سامنا تھا۔

تنازعہ کو افہام وتفہیم سے حل کرنے کے لیے عوامی لیڈرراہنما مسلم لیگ ق سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب چودھری نعیم رضا کوٹلہ نےعلاقہ معززین کی کاوشوں اور دونوں فریقین کے تعاون سے حل کروا دیا۔جسے اہل علاقہ اور شرکاء پنچایت نے خوش آئند قرار دیا اور تنازعہ کو خصوصی دلچسپی سے حل کروانے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔چودھری نعیم رضا کوٹلہ نے کہا کہ دونوں فریقین کے تعاون اور تنازعہ کو حل کروانے والے معاونین کا دلی شکر گزار ہوں۔

جن کی خصوصی دلچسپی عرصہ دارز سے طول پکڑتا تنازعہ افہام وتفہیم سے حل ہوا اور اللہ تعالیٰ کی ذاتِ نے اس احسن اقدام کی سعادت نصیب فرمائی۔ڈیرہ چودھری نعیم رضا کوٹلہ کے دروازے خاص وعام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں انشاء اللہ امن مشن جاری رہے گاحلقہ کو امن کا گہوارہ بنانا اولین ترجیح ہے،ڈیرہ چودھری نعیم رضا کوٹلہ کے دروازے حلقہ کی عوام کے لیے ہمہ وقت کھلے ہوئے ہیں۔