اپریل 19, 2026

گجرات پولیس کے 7 افسران و ملازمان کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام

گلیانہ (انصر فاروق مغل)مدت ملازمت مکمل ہونے پرمحکمہ سے ریٹائرڈہونے والے7پولیس افسران و ملازمان کے اعزاز میں پر وقار الوداعی تقریب,آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ,تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کمپلیکس میں 7پولیس افسران و ملازمان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ریٹائر ہونے والے پولیس افسران و ملازمان کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات مستنصر عطا باجوہ، ڈی ایس پی لیگل اختر محمود گوندل اور پولیس افسران سمیت عملہ دفاتر پولیس نے شرکت کی۔ریٹائر ہ ہونے والے پولیس افسران میں انسپکٹرتجمل حسین، سب انسپکٹر محمد آصف، ہیڈ کنسٹیبل محمدریاض، کانسٹیبل فضل حسین، کانسٹیبل محمد ارشد، کانسٹیبل محمد انور، کانسٹیبل ارشد حسین شامل ہیں۔ڈی پی او گجرا ت مستنصر عطاباجوہ نے ریٹائر ہونے والے پولیس افسران کو پھولوں کے گلدستے اور یادگاری شیلڈ زپیش کیں اوراان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے انہیں پرتپاک انداز میں الوداع کیا۔ تمام ملازمان کو شاندار محکمانہ پروٹوکول کے ساتھ پولیس کی گاڑیاں ان کے گھر تک چھوڑ نے گئی۔اس موقع پرریٹائر ہونے والے پولیس افسران و ملازمان نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس شاندار طریقے سے ہمیں محکمہ سے ریٹائر منٹ پر الو داع کیا گیا ہے یہ ہمیں ہمیشہ یاد رہے گا
ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ کا کہنا تھا کہ آ پ نے محکمہ پولیس کے لیے اپنی خدمات نہایت ایمانداری سے انجام دیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گااور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی میرے دفتر کے دروازے آپ لوگوں کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے اور میں آپ کے لئے ہر قسم کے تعاون کو یقینی بناؤں گا۔