جہلم(چوہدری عابد محمود)جہلم دریا ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے پر پابندی کے باوجود نوجوانوں کی جانب سے دریائے جہلم میں نہانے بھینسوں کو نہلانے سمیت تمام سرگرمیاں جاری،ڈپٹی کمشنر نے دریائے جہلم سمیت ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے پر دفعہ 144نافذ کررکھی ھے دریائے جہلم میں نہانے والے نوجوانوں کاجم غفیر سہ پہر کو دریا پر امڈ آتا ھے رواں ماہ دریا عبور کرتے ہوئے شمالی محلہ جہلم کارہاشی 50سالہ شخص دریا میں ڈوب کر جاں بحق ھوگیا تھا ریسکیو 1122کے عملے نے ڈوبنے والے شخص کی لاش دریا سے نکال کر ورثا کے حوالے کی، ریسکیو 1122کے ذمہ داران نے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا دریائے جہلم سمیت ڈیمز میں اترنے سے گریز کریں تاکہ انسانی جانوں کاضیاع نہ ھو۔



