ڈنگہ(مرزا شاہد علی سے) تحصیل کھاریاں میں گزشتہ ماہ مئی کے دوران 450 گراں فروشوں کو اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کی سربراہی میں 13 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 20 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔جوکہ ضلع گجرات میں سب سے زیادہ ریونیو ہے جوکہ سرکاری خزانے میں جمع کروایا گیا۔اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر زوہیب ممتاز نے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔




