ٹورنٹو(کرائم رپورٹر)ٹورنٹو کے علاقہ اسکاربورو میں 16 سالہ لڑکا فائرنگ کے بعد ہلاک ہو گیا۔فائرنگ کا واقعہ پیر کی صبح پیش آیا۔ٹورنٹو پولیس نے کہاہے کہ ان کے افسران کو صبح 1 بجے کے بعد فائرنگ کی اطلاع کے لیے بلایا گیا۔ جمال عبدناصر کو اندر سے گولی لگی ہوئی تھی۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ ہسپتال میں دم توڑگیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔یاد رہے کہ یہ قتل اس شہر میں سال کا 32 واں قتل ہے۔




