جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور) ایس ایچ او صدر او ٹیم کی اہم کاروائی موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد،صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا،ملزم سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کو قیمتی اثاثہ جات سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، شہریوں کے جان مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ایس ایچ او جلاپور شریف اور ٹیم کی اہم کاروائی،جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد،جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم بابر علی کو گرفتار کر لیا،ملزم سے رائفل رپیٹر12بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی، جبکہ للہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اختر نواز کو گرفتار کر لیا،ملزم سے ریوالور 32بوربرآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔





