جون 14, 2026

جہلم:ایدھی ویلفیئر سینٹر کی جانب سے میٹنگ کا انعقاد،مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال

جہلم(سید مظہرعباس)جہلم ایدھی ویلفیئر سینٹر کی جانب سے گزشتہ روز میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ویلفئیر سینٹر کو درپیش مسائل اور ان کا حل ہے۔ جبکہ عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالوں کے متعلق ضروری اقدامات پر غور کیا گیا۔میٹنگ کا آغاذ تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد ازاں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیش کی گئی، میٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے سرکل انچارج ڈاکٹر اسد مرزانے تمام معزز اراکین کا شرکت پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ ایدھی ویلفیئر سینٹر ایک منظم ادارہ ہے جس میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام موجود ہے اور ادارہ ویلفیئر کے کسی کام میں کوتاہی برداشت نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ جہلم ویلفیئر سینٹر کو فی الوقت ایک یو پی ایس۔ایک کمرہ جو کہ بطور سٹوراستعمال ہو۔اس سمیت ایدھی ویلفیئر سینٹرز کی ایمبولینس کو کھڑا کرنے کے لیے شیڈ کی اشد ضرورت ھے۔جس کا انتظام اپنی مدد آپ کے تحت کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ الحمدللہ عوام ایدھی ویلفیئر سینٹر کے کاموں سے پوری طرح مطمئن ہیں اورادارے پر پورا بھروسہ کرتے ہیں،ہم ضلع جہلم بشمول میرپور میں انتہائی منظم انداز سے عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں،ویلفیئر سینٹر کی بنیادی ضرورتوں کی پایہ تکمیل کے لئے تمام احباب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔میٹنگ میں جن عہدے داران اور اراکین میں شامل ڈاکٹر شاہد تنویر،چوہدری جاویداقبال ایڈوکیٹ،پروفیسر راجہ عبدالرحمن جنجوعہ،عبدالغفور چوہان،عمر بٹ،سیدہ شاہدہ شاہ،سید اختر علی شاہ،عبدالرحمن،ارشد محمود مبارک،عثمان خورشیدِسینیئر سپروائزر راجہ عبدالوحید،چوہدری غضنفر علی،مرزا فاران بیگ،عبدالقدوس،راجہ سہیل کیانی اور وسیم تبریز شامل تھے۔