اکتوبر 30, 2026

انگلینڈ کے دورے پر موجود پاکستان ویمن ٹیم کو وارم اپ میچ میں شکست

انگلینڈ کے دورے پر موجود پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو اپنے پہلے وارم اپ میچ میں شکست ہوگئی۔ ای سی بی ویمن ڈیولپمنٹ الیون نے 37 رنز سے ہرادیا۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اور ای سی بی ویمن ڈیولپمنٹ الیون کے درمیان میچ اپٹن اسٹیل کاؤنٹی گراؤنڈ پر کھیلا گیا جس میں ای سی بی الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 140رنز بنائے۔میزبان ٹیم کی بیٹر ڈانی ویاٹ نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستانی کپتان ندا ڈار نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم 9 وکٹ پر 103 رنز تک پہنچ سکی۔ منیبہ علی نے 31 رنز بنائے، گریس پوٹس نے 4  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔