اپریل 18, 2026

گجرات کے صحافیوں نے ہمیشہ صنعتکاروں کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچایا ہے:چوہدری وحید الدین ٹانڈہ

گجرات (پ ر) تجارتی وفد کے ہمراہ آئے سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری وحید الدین ٹانڈہ نے کہا کہ گجرات پریس کلب کی سپورٹ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہی ہے گجرات پریس کلب اور گجرات چیمبر کا چولی دامن کا ساتھ ہے دونوں ادارے شہر کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں گجرات پریس کلب ہمیشہ مظلوم کی آواز بنا ہے اور تاجر برادری ہو انڈسٹری سے وابستہ لوگ ہوں جہاں بھی مشکلات آئیں تو پریس کلب نے مثبت انداز میں ہمارا ساتھ دیاگجرات کے صحافیوں نے ہمیشہ گجرات کے صنعتکاروں کے مسائل کو احسن انداز میں اجاگر کرتے ہوئے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچایا ہے۔