اپریل 18, 2026

مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر تحریک انصاف کی شدید تنقید

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف نے شدید تنقید کی۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ  یہ ملک میں کیا ہورہا ہے،  آج چیف منسٹر صاحبہ پولیس یونیفارم میں پریڈ میں آگئیں، یہ غیر سنجیدہ حکومت ہے،نہ کوئی پالیسی بیان،نہ مہنگائی پر کوئی بات۔عمر ایوب نے کہا کہ آج بجلی کا ریٹ 85 روپے یونٹ ہے، گیس کا ریٹ چار گنا بڑھ گیا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ 870 ارب روپے پیٹرولیم لیوی کا معاہدہ سائن کیا ہوا ہے،  سونے پر سہاگہ 100 ارب روپے مزید پیٹرولیم لیوی کردیا ہے،  یہ عوام کی جیب سے جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی۔