جہلم (چوہدری سالک پسوال) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا پولیس لائنز جہلم کا دورہ، پولیس لائنز کی صفائی ستھرائی، یادگار شہدا اور پولیس لائنز سکول کا معائنہ کیا،لوئر کلاس کورس کے زیر تربیت پولیس افسران سے خطاب،ڈی پی او جہلم نے زیر تربیت پولیس افسران سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں درپیش مسائل دریافت کیے اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے،17 ہفتوں پر محیط کورس میں کل 50 زیر تربیت افسران تربیت مکمل کریں گے،کورس کوآرڈینیٹر اور ٹیچنگ سٹاف سے بھی ملاقات کی، ٹریننگ کے معیار اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،بعد ازاں ڈی پی او جہلم کا پولیس لائنز میں موجود مختلف دفاتر اور لائنز ایریا وزٹ، صفائی کے ناقص انتطامات پر ریزروانسپکٹر اور محرر لائن کی سرزنش،پولیس لائنز میں صفائی کے بہترین انتظامات کے ساتھ ساتھ جاری ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت




